تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کی تنظیم نو

 

تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کی تنظیم نو کےسلسلہ میں ایک اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد اقبال نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب منعقد ہوا۔ اجلاس کاآغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری علی عظمت کو نصیب ہوئی۔ ایم ایس ایم کے صدر علی رضا نے آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ جناب عابد حسین منہاجین نے کارکنان سے تربیتی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہم تحریک منہاج القرآن کے فروغ کے لئےشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دست و بازو بنیں۔ اس مشن کے لئے اپنا تن من دھن نچھاور کر دیں۔ لوگوں تک مشن کی دعوت پہنچانے کے لئے اپنا وقت اور سرمایہ دونوں صرف کریں۔ آخر میں نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب محمد اقبال نے ضلعی اور تحصیلی تنظیم نو کے لئے کارکنوں سے مشاورت کی۔ جس کے نتیجے میں مندرجہ ذیل افراد کو ضلعی تنظیم میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

صدر : محمد حفیظ قادری
ناظم : خالد محمود قادری
نائب ناظم : فرید احمد نومی (منہاجین)
ناظم تربیت ؛ عابد حسین حسنی (منہاجین)
ناظم تعلقات عامہ : چوہدری محمد عابد
صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ : حافظ راشد

اختتامی دعا نائب ناظم پنجاب جناب اقبال صاحب نے کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top