برطانوی مسلمان نوجوان نسل عالم مغرب میں دین اسلام کا عظیم سرمایہ ہے : طاہر محمد

برطانوی مسلمان نوجوان نسل عالم مغرب میں دین اسلام کا عظیم سرمایہ ہے اور ان کی دینی و دنیاوی تعلیم و تربیت کی فراہمی میں کسی بھی طرح سُستی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے یہ بات منہاج القرآن برطانیہ کے سیکرٹری جنرل طاہر محمد نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ الہدٰایہ یوتھ کیمپ بھی قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اسی سوچ کا عملی نمونہ ہے۔ زبانی کلامی دین کی خدمت کا وقت اپنی موت مر چکا ہے اور اسی وجہ سے آج دنیا بھر میں اسلام کے خلاف انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔ طاہر محمد نے بتایا کہ یکم اگست دن دو بجے بریڈ فورڈ مرکز میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کی نیشنل ایگزیکٹیو کونسل کا غیر معمولی اجلاس ہوگا جس میں بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی طور پر شرکت کریں گے اس کے علاوہ صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی بھی شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top