قرآنی اوراق اور احادیث مبارکہ کے تقدس کو ہر صورت پامال ہونے سے بچایاجائے۔ منہاج القرآن علماء کونسل

اخبارات میں قرآنی آیات عربی متن کے ساتھ شائع نہ کی جائیں
منہاج القرآن علماء کرنسل کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ

قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ کو عربی متن کے ساتھ اخبارات میں شائع کرنے کے حوالے سے منہاج القرآن علماء کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس بعد از نماز جمعہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہوا۔ جسکی صدارت مرکزی ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے کی۔ جبکہ علامہ محمد حسین آزاد، علامہ امداد اللہ خان، اور علامہ محمد آصف اکبر کے علاوہ کثیر تعداد میں علما ء کرام بھی موجود تھے۔ سید فرحت حسین شاہ نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قرآنی اوراق اور احادیث مبارکہ کے تقدس کو ہر صورت پامال ہونے سے بچایاجائے۔ بالخصوص اخبارات میں قرآنی آیات عربی متن کے ساتھ شائع نہ کی جائیں۔ انہوں نے گزشتہ اخبارات میں شائع ہونے والے قرآن آسان تحریک اور اس سے قبل بھی ایسی اشاعت کی مذمت کے لیے طلب کیاتھا۔ اجلاس میں علماء کرام نے کہا کہ ایک طرف ہم قرآن کی خدمت اور تبلیغ کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف یہ خیال نہیں کرتے کہ یہی اخبارات ردی کی ٹوکری اور پاؤں تلے بھی روندے جاتے ہیں۔ لہذا ضروری ہے کہ صرف ترجمہ ہی شائع کیا جائے نہ کہ عربی متن نیز علماء نے متفقہ قرار داد منظور کی کہ بوسیدہ قرآنی اور احادیث مبارکہ کے اوراق کی ریسائکلنگ کا انتظام وسیع سطح پر یقینی انتظام کیا جائے تا کہ قرآنی اور احادیث مبارکہ کے اوراق کی بے ادبی اور بے حرمتی سے بچایاجائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top