منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا PSC کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سوشلسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے میٹنگ

مورخہ: 15 جون 2009ء

15 جون بروز پیر کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے سپین کے علاقے کتالونیا کی سوشلسٹ پارٹی (PSC) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور پارٹی کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں ناظم اعلیٰ کے ہمراہ منہاج یورپین کونسل کے سینئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری، سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال اعظم، منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، ظل حسن، صدر یوتھ محمد عتیق، یوسف بلال اور خرم شبیر شامل تھے، میٹنگ میں کتالان سوشلسٹ پارٹی کی نمائندگی پارٹی کے (ناظم تنظیمات) سیکریٹری آرگانیزیشن Jose Maria Sala نے کی۔

منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے سوشلسٹ پارٹی کے رہنماء کو تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ اور یورپی قائدین کا تعارف کرانے کے بعد منہاج القرآن کی سپین، پاکستان اور دنیا بھر میں فلاحی و رفاعی سرگرمیوں کے بارے معلومات دیں، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے بھی مرکز منہاج القرآن اور دنیا بھر میں جاری منہاج القرآن کے منصوبہ جات اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تفصیلی تعارف کرایا۔ Jose Maria Sala نے ناظم اعلیٰ کو بتایا کہ وہ منہاج القرآن بارسلونا کی سرگرمیوں سے ہمیشہ باخبر رہتے ہیں، تنظیم اور بالخصوص محمد اقبال چوہدری کے پاکستانی کیمونٹی کے لیے کیے جانے والی فلاحی کام سے مطمئن ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے دیگر قانونی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

میٹنگ کے اختتام پر منہاج القرآن کے قائدین کو سوشلسٹ پارٹی کے ہیڈکوارٹر کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کروایا گیا جن میں مجلس عاملہ کے اجلاس کا ایوان اور کانفرنس روم بھی شامل ہیں، اس دوران سوشلسٹ پارٹی کے رہنماء Jose Maria Sala نے مہمانوں کو کتالونیا کی سوشلسٹ پارٹی کی تاریخ اور آئندہ منصوبہ بندی کے بارے بھی معلومات فراہم کیں، انہوں نے بتایا کہ وہ کتالونیا میں بسنے والے تمام افراد کو قومی سیاست کے دھارے میں لانا چاہتے ہیں تاکہ آئندہ نسلیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔ یاد رہے کہ اس وقت سپین میں مرکزی حکومت اور کتالونیا کی حکومت سوشلسٹ پارٹی کی ہے ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top