دس روزہ عرفان القرآن کورس کیمپ برائے معلمین کی اختتامی تقریب

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت کے زیراہتمام چوتھا 10 روزہ عرفان القرآن کورس کیمپ برائے معلمین و معلمات ختم ہوگیا۔ کورس 6 جولائی سے 16 جولائی تک مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس کی اختتامی تقریب 23 جولائی 2009 کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے رکن صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، میاں عبدالقادر قادری مرکزی ناظم دعوت، سینئر نائب ناظم دعوت و انچارج عرفان القرآن کورس حافظ سعید رضا بغدادی، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو مرکزی ناظم تربیت، محترمہ فاطمہ مشہدی مرکزی صدر ویمن لیگ، محترمہ سمیرا رفاقت مرکزی ناظمہ ویمن لیگ اور دیگر معزز مہمانوں بھی تقریب میں موجود تھے۔

ممبر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے مرکزی نظامت دعوت کو بالخصوص مرکزی ناظم دعوت میاں عبدالقادر قادری اور انچارج کیمپ و معلم عرفان القرآن کورس کیمپ حافظ سعید احمد رضا بغدادی کو خصوصی مبارک باد پیش کی۔ اس کے علاوہ کیمپ میں تدریس کے فرائض سرانجام دینے والے اساتذہ جس میں حافظ محمد شریف کمالوی اور کیمپ کوآرڈینیٹر محمد طیب قادری شامل ہیں کو مبارکباد پیش کی اور قائدین تحریک منہاج القرآن کو کورس کے انعقاد پر خصوصی طور پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن قرآن فہمی کی تحریک ہے اور عرفان القرآن کورس اس سلسلہ کو آگے بڑھا رہا ہے۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے امید ظاہر کی کہ اس کورس سے تعلیم حاصل کرنے والے معلمین و معلمات ملک بھر میں درس و تدریس میں معاون ثابت ہوں گے۔

تقریب کے آخر میں کامیاب معلمین و معلمات کو اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کا باقاعدہ اختتام مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی خصوصی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top