علامہ محمد اظہر سعید کا تنظیمی و دعوتی دورہ جاپان

مورخہ: 15 اگست 2009ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے عہدیداران اور کارکنان نے علامہ اظہر سعید کا ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران علامہ اظہر سعید المصطفیٰ مسجد باندوکی میں نماز تراویح کی امامت کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ سابقہ سالوں میں مرکزی نائب امیر علامہ نذیر احمد خان قادری بھی نماز تراویح پڑھانے کیلئے جاپان کے دورہ جات کر چکے ہیں۔ منہاج القرآن جاپان کے عہدیداران نے جاپان میں مقیم اور خصوصاً اباراکی کے قرب وجوار میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک نماز تراویح کیلئے ہر سال کی طرح امسال بھی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے دعوت دی تاکہ وہ اس بابرکت مہینے کی برکتیں سمیٹیں۔

رپورٹ : انعام الحق (منہاج القرآن جاپان)
مرتب : میاں اشتیاق (سیکرٹری امور خارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top