استقبال رمضان المبارک سیمینار

مورخہ: 22 اگست 2009ء

رمضان المبارک کی آمد کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 22 اگست 2009ء کو استقبال رمضان سیمینار کا اہتمام کیا گی۔ سیمینار کی صدارت امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔ جبکہ نائب امیرتحریک ریٹائر بریگیڈیر ریٹائرڈ اقبال احمد، قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ ریسرچ سکواڈرن لیڈر ریٹائرڈ عبدالعزیز، نائب ناظم اعلیٰ پریس اینڈ پروڈکشنز رانا فاروق احمد محمود، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن رانا فیاض احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری، امیر پنجاب علامہ احمد نواز انجم، ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، ناظم سیکرٹریٹ محمد عاقل ملک، ناظم اجتماعات جواد حامد، دیگر ناظمین و نائب ناظمین اور سٹاف ممبران نے خصوصی شرکت کی۔

سیمینار کا آغاز تلاوت کلام مجید و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہو۔ اس کے بعد ماہ صیام کی مناسبت سے درود پاک کا نذرانہ بھی پیش کیا گی۔

اس موقع پر مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی، نائب امیر تحریک بریگیڈیر ریٹائرڈ اقبال احمد، سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض اور ناظم اجتماعات جواد حامد نے بھی خطاب کی۔

امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے ایام میں زیادہ سے زیادہ وقت عبادت اور ذکر الٰہی میں گزارنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کا رمضان المبارک سے گہرا تعلق ہے۔ ہمیں چاہیے کہ نماز تراویح کا خصوصی اہتمام کریں اور قرآن مجید کی تلاوت سے روحانی کیف اور رہنمائی حاصل کریں۔

قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریبوں اور مستحق افراد کا خیال رکھنا چاہیے اور جتنا ہو سکے ان کی مد د کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ افراد جن کے ماتحت لوگ کام کرتے ہیں، انہیں ان سے حسن سلوک، اخلاق اور رعائت کا معاملہ کرنا چاہیے۔ یہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام ردادری، مساوات اور محبت کا دین ہے۔ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنا فرائض میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود عبادت کی روح ہے۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالی کی خصوصی بخشش اور برکتوں کے نزول کا مہینہ ہے اور دوزخ سے نجات کا بھی وسیلہ ہے۔ اس موقع پر شیخ زاہد فیاض نے اعلان کیا کہ تحریک منہاج القرآن کی طرف سے مرکزی سیکرٹریٹ کے کارکنان کے لیے سحری و افطار کا پرتکلف انتظام کیا گیا ہے۔ سیمینار کا اختتام دعائے خیر سے ہو۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top