تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی بیرونی دورے سے وطن واپسی

مورخہ: 27 اگست 2009ء

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی آج مورخہ 27 اگست 2009ء یورپ کے کامیاب تنظیمی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئر پورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں مرکزی اور صوبائی عہدیداران اور کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زندگی کی متاع ہے۔ آج آقا علیہ السلام کی ذات سے کمزور پڑ جانے والے تعلق کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں امید، خوشی اور حقیقی مسرت تب ہی آسکتی ہے جب ہم اپنی جان سے بڑھ کر آقا علیہ السلام سے محبت کا تعلق استوار کرنے پر محنت کریں گے اور یہ محبت صحبت صالح اختیار کرنے سے نصیب ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top