منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے مرکز پر اجتماعی افطاری میں تمام مسلمانوں کو دعوت عام ہے : ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل، اوسلو

مورخہ: 27 اگست 2009ء

اوسلو (عقیل قادر) منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے مرکز پر گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں تمام مسلمانوں کو دعوت عام ہے۔ ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل، اوسلو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مسلمان تحریک کے مرکز پر افطاری کروانا چاہتا ہے تو افطاری کمیٹی کے انچارج حاجی ریاض سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نماز تروایح کی امامت اس سال پاکستان کے مشہور و معروف قاری غلام مصطفیٰ سیالوی فرما رہے ہیں، جو سوا دس بجے شروع ہو جاتی ہے جبکہ خطبہ جمعہ حافظ نصیر احمد نوری فاضل منہاج یونیورسٹی دیں گے اور جمعہ کی جماعت تین بجے شروع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک اس ماہ رمضان المبارک کی پاک ساعتوں کو سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے اور عبادت کا ذوق نصیب فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top