منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 5ویں سالانہ سیدہ کائنات (رض) کانفرنس آج مورخہ 29 اگست کو ہو گی

مورخہ: 28 اگست 2009ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 5ویں سالانہ سیدہ کائنات (رض) کانفرنس بعنوان ’’سیدہ کائنات (رض) کا کردار مسلم خواتین کے لیے عملی نمونہ کمال کیسے؟‘‘ آج مورخہ 29 اگست 2009ء بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے Pearl Continental Hotal crystal Hall میں منعقد ہو گی۔ جس میں ثمینہ گھرکی (وفاقی وزیر)، فوزیہ وہاب (مرکزی سیکرٹری اطلاعات PPPP)، ڈاکٹر عاصمہ ممدوٹ (MPA)، عظمی بخاری (MPA) اور ساجدہ میر (MPA) کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین اور دیگر ملک کی نامور، معروف مذہبی، سماجی اور سیاسی خواتین کانفرنس میں سیدہ کائنات (رض) کی شخصیت مطہرہ کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top