منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈیزیو میلان کے زیراہتمام روحانی اجتماع

مورخہ: 28 اگست 2009ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈیزیو میلان کے زیراہتمام 28 اگست 2009ء کو سویریانی ھال کے سبزہ زار میں ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن یورپین کونسل کے ناظم ویلفیئر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی خطاب کیا۔ آپ نے اپنے خطاب میں رمضان المبارک کے معمولات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق خصوصی بیان کیا اور خطاب کے آخر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جاری عظیم الشان تعمیراتی منصوبہ آغوش کے متعلق بھی بریفنگ دی۔ حاضرین نے اس پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کیلئے خصوصی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ نماز جمعۃ المبارک کے اس اجتماع میں منہاج القرآن اٹلی کے قریبی شہروں سے فرزندان اسلام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں درود و سلام اور اجتماعی دعا بھی مانگی گئی۔

رپورٹ: چن نصیب (ڈیزیو۔ اٹلی)
مرتب: میاں اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top