نیشنل ایگزیکٹیو کونسل ساؤتھ اٹلی کے عہدیداران کا دورہ بلزانو
نیشنل ایگزیکٹیو کونسل (NEC) ساؤتھ اٹلی کے مرکزی عہدیداران نے مورخہ 23 اگست 2009ء بروز اتوار بلزانو شہر کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورہ کرنے والے عہدیداران میں صدر حافظ عبدالمناف، ناظم ظہیر انجم، ناظم میڈیا سمیع اللہ وڑائچ، ناظم دعوت و تربیت و حلقہ درود مختار قادری، ناظم ویلفیئر الطاف چیمہ اور دیگر احباب شامل تھے۔
اس دورے کے دوران بلزانو تنظیم کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقادکیا گیا جس میں بلزانو تنظیم کی تنظیم نو کی گئی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ اقدس نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد رئیس زاہد، شاہد محمود اور مختار قادری نے حاصل کی۔ اس کے بعد سابقہ صدر بلزانو نے سابقہ تنظیم کی کارکردگی پر گفتگو کی۔ اس کے بعد بلزانو تنظیم کی تنظیم نو کی گئی۔
ناظم NEC ساؤتھ اٹلی ظہیر انجم نے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کے مقاصد، تاریخ، علمی و فکری بنیاد اور تنظیمی نیٹ ورک پر گفتگو کی۔ صدر حافظ عبدالمناف نے نئی تنظیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جہاں ایک طرف یہ ذمہ داریاں ہیں وہاں دوسری طرف بڑے اعزاز کی بات بھی ہے۔ کوآرڈینیٹر MCB یورپ، صدر MPIC اٹلی سمیع اللہ وڑائچ نے بھی خصوصی گفتگو کی۔ بلزانو تنظیم کے نومنتخب عہدیداران میں صدر محمد انور وڑائچ، سینئر نائب صدر محمد انیس زاہد، نائب صدر مرزا ظفر محمود، ناظم غفار حسین، نائب ناظم محمد ندیم، ناظم مالیات / ویلفیئر واجد سہیل محمود، ناظم دعوت وتربیت وحلقہ درود شاہد محمود، ناظم نشر و اشاعت حسنات احمد، ناظم لابئریری محمد ابراہیم اور ناظم مصالحتی کونسل عبدالجبار شامل ہیں۔
رپورٹ: سمیع اللہ وڑائچ (کوآرڈینیٹر MCB یورپ)
مرتب: میاں اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)
تبصرہ