منہاج القرآں انٹرنیشنل اٹلی (آریزو) کے پرانے رفیق صوفی علی محمد برکاتی کی والدہ کی برسی

مورخہ: 15 اگست 2009ء
اٹلی (نمائندہ خصوصی) آریزو میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اہم اور پرانے ساتھی محترم علی محمد برکاتی کی والدہ ماجدہ کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور محفل نعت و ذکر کا اہتمام 15 اگست بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مرکز منہاج القرآن آریزو میں کیا گیا۔ روحانی محفل کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے کیا گیا۔ تلاوت جناب ارشد محمود قادری نے کی اور بعد میں ساجد، نادر بھائی، زبیر علی، منشاد احمد گوندل، ظفر اقبال اور محمد عمران نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اور آخر میں قاری و حافظ ممتاز قادری نے مرحومہ کی بخشش کے لیے دعائے خیر کروائی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے لنگر کا خاص انتظام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top