مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کا ہالینڈ پہنچنے پر پرتپاک استقبال

مورخہ: 28 اگست 2009ء

مفتیء اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی دعوتی دورے پر ہالینڈ پہنچ گئے ہیں۔ ہالینڈ پہنچنے پر منہاج القرآن ہالینڈ کے صدر سید مقصود احمد شاہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ علاوہ ازیں اس دورے میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپین کونسل علامہ حافظ اقبال اعظم بھی آپ کے ساتھ ہیں۔

مفتی عبدالقیوم خاں ہزاروی نے اس وزٹ کے دوران منہاج القرآن ویمن لیگ ہالینڈ کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین کے ساتھ فقہی، شرعی، علمی و فکری مسائل پر سوال و جواب کی ایک نشست آپ نے تسلی بخش جوابات دیئے۔ اس نشست میں عوام الناس کو دعوت عام تھی۔

رپورٹ : راؤ خلیل احمد (صدر MCB یورپین کونسل)
مرتب : میاں محمد اشتیاق (سیکرٹری فارن افیئرز)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top