رمضان المبارک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی سرگرمیاں

مورخہ: 15 اگست 2009ء

مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو میں ہرسال کی طرح افطاری اور نماز تراویح کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جس کی امامت کے فرائض قاری و حافظ ممتاز قادری حاصل کر رہے ہیں۔ امسال پہلی بار آریزو میں ویمن لیگ کی خصوصی درخواست پر خواتین کیلئے بھی نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ماہ رمضان المبارک میں خواتین بھی باجماعت نماز تراویح ادا کر سکیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو، اٹلی کے سابق نائب صدر محمد عارف کی رہائش گاہ پر ویمن لیگ آریزو کی جانب سے خواتین کیلئے 20 اگست کو ایک خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی خواتین کے علاوہ قرب و جوار کے علاقوں سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ریحام عنصہ نے حاصل کی جبکہ آقا دوجہاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت باجی نورین، آروز منشاد اور عنصہ نے پیش کیا۔ پروگرام کے آخر میں خصوصی دعا کی گئی اور عشائیہ کا بھی انتظام کیا گیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو کے سینئر ممبر صوفی محمد برکاتی کی والدہ محترمہ کی برسی کے موقع پر 15 اگست کو قرآن خوانی اور محفل ذکر و نعت کا اہتمام مرکز آریزو میں کیا گیا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت ارشد محمود قادری نے حاصل کی اس کے بعد ساجد، نادر، زبیر علی، منشاد احمد گوندل، ظفر اقبال اور محمد عمران نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ اس محفل میں مرحومہ کی بخشش و مغفرت کیلئے دعائے خیر کی گئی۔ تمام شرکاء کیلئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ: محمد عمران (اٹلی)
مرتب: میاں اشتیاق (امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top