منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام افطار پارٹی

مورخہ: 29 اگست 2009ء
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سمیت دنیا بھر میں قائم اسلامک سنٹرز میں محافل اور تقاریب کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور رفقاء و اراکین کیلئے پرتکلف افطاریوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی (اٹلی) کے مرکز پر گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی اجتماعی افطاری کا اہتمام 29 اگست بروز ہفتہ کو کیا گیا جس میں کارپی اور قریبی شہروں کے لوگوں کو دعوت دی گئی۔ افطاری میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس افطاری کیلئے خصوصی تعاون ساجد اقبال نے کیا۔ مزید احباب اگر افطاری کیلئے سپانسر کرنا چاہتے ہیں تو حافظ عبدالمناف، علامہ غلام مصطفیٰ مشہدی اور شعبان حبیب الرحمان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

رپورٹ: سمیع اللہ وڑائچ (ناظم نشرواشاعت اٹلی)
مرتب: میاں اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top