منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے زیراہتمام چٹاگانگ میں روزانہ افطاری پروگرام

مورخہ: 31 اگست 2009ء

جہاں مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور میں مرکز کی جانب سے روزہ داروں کیلئے خصوصی سحری و افطاری کا پرتکلف انتظام کیا گیا ہے وہاں پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود تنظیمات اور رفقاء و اراکین بھی روزہ داروں کیلئے خصوصی سحری و افطاری کا اہتمام کرتے ہیں۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ بنگلہ دیش کے زیراہتمام بھی اس سال چٹاگانگ میں خصوصی افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں روزانہ سینکڑوں افراد افطاری کرتے ہیں۔

رپورٹ: محمد سیف الاعظم (بنگلہ دیش)
مرتب: میاں محمد اشتیاق(سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top