حامد سعید کاظمی شاہ پر حملہ بزدلانہ اور دین دشمن کارروائی ہے : منہاج القرآن علماء کونسل

وطن اور دین کے دشمن ایسی حرکتوں سے قوم میں خوف و ہراس پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار سید فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید حامد سعید کاظمی شاہ کے پورے خاندان کی خدمات وطن عزیز کے لیے لائق تحسین ہیں اور ان کی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ فرحت حسین شاہ نے کہا کہ اس وقت پورے ملک اور بالخصوص علماء حضرات انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کی جڑیں کاٹنے کا جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ زندگی بھر ایسی خوبصورت ہستیوں کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھے۔ اجلاس کے اختتام پر حامد سعید کاظمی شاہ کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top