منہاج القرآن ناروے کے وفد کی نارویجن وزیر خارجہ Jonas Ghar Store سے ملاقات

ناروے کی Blindern یونیورسٹی میں مسلم سٹوڈنٹ سپفن کے زیر اہتمام ایک تقریب سے ناروے کے وزیر خارجہ Jonas Ghar Store اور کرسچین پبلک پارٹی کی مرکزی رہنما Janne Haland Matlary نے شرکت کی۔ تقریب میں مسلمان طلبہ کے علاوہ بڑی تعداد میں نارویجن سٹوڈنٹس کے علاوہ مختلف سیاسی اور سماجی تنظیمات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج لائبریری اوسلو کی طرف سے شیخ الا سلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب و کیسٹ کا سٹال بھی لگایا گیا۔ ناروے کے وزیر خارجہ Jonas Ghar Store اور کرسچین پبلک پارٹی کی مرکزی رہنما Janne Haland Matlary نے منہاج لائبریری کے سٹال کا وزٹ کیا، ناظم لائبریری عقیل قادر نے ناروے کے وزیر خارجہ اور کرسچین پبلک پارٹی کی مرکزی رہنما کو شیخ الا سلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا انگریزی خطاب Peace integration and human rights in light of Quran and Sunnah تحفہ میں پیش کیا۔اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

رپورٹ : عقیل قادر (ناروے)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top