توجہ فرمائیے : تھنکرز فورم کا قیام

تحریک منہاج القرآن عصر حاضر کی علمی اور فکری احیائی تحریک ہے۔ زندگی کے دیگر شعبوں میں ملت اسلامیہ کے احیا کے لیے کوششوں کے علاوہ علمی و فکری سطح پر بھی تحریک کا کردار ہماری ملی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ تحریک کے اس کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک فورم کی تشکیل کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس میں عصری مسائل پر بامقصد اور مؤثر غور و فکر کیا جائے گا۔ اس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے اصحاب فکر و دانش کو شامل کیا جائے گا۔ تحریک سے وابستہ ایسے افراد جو اعلی تحقیقی اور علمی و فکری ذوق رکھتے ہوں اور کسی بھی حوالے سے تصنیفی اور تحقیقی خدمات انجام دے چکے ہوں، اپنے کوائف ارسال فرمائیں۔

(ڈاکٹر طاہر حمید تنولی)
کوآرڈینیٹر
فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ
365۔ ایم بلاک، ماڈل ٹاؤن، لاہور
فون نمبر: 140-140-111-42-0092
ایکسٹینشن: 159، 218
ای۔ میل: fmri@research.com.pk

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top