واٹر پمپ انسٹالیشن (فراہمی آب کا عوامی منصوبہ)

مورخہ: 30 جون 2009ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں ایسے 1500 مقامات منتخب کیے ہیں جہاں پانی کی اشد کمی ہے۔ دسمبر 2008ء تک ان مختلف مقامات میں سے 750 مقامات پر ہینڈ پمپس اور الیکٹرک واٹر پمپس انسٹال کروا دیئے گیے ہیں۔ جن علاقوں میں بجلی کی سہولت میسر تھی الیکٹرک واٹر پمپس انسٹال کیے گئے ہیں اور جہاں بجلی موجود نہ وہاں ہینڈ پمپس نصب کیے گئے ہیں۔ ایک واٹر ہینڈ پمپ پر 30,000 تا 50,000 روپے جبکہ الیکٹرک واٹر پمپ پر 50,000 تا 100,000 روپے تک کے اخراجات آئے ہیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اس سال راجن پور کے علاقے میں 5 ہینڈ پمپس اور 2 موٹر پمپس نصب کیے ہیں جبکہ 5 ہینڈ پمپس اور 1 موٹر پمپ، سوات و مالاکنڈ کے متاثرین کے لیے مردان و گرد و نواح کے علاقوں میں نصب کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک 1 موٹر پمپ مری کے علاقے میں بھی نصب کیا گیا ہے۔ اس طرح اب تک 764 مقامات پر واٹر پمپس نصب کیے جا چکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top