آج 'شہر اعتکاف' جامع المنہاج، ٹاؤن شپ میں ہزاروں مرد و خواتین معتکف ہوں گے۔

اندرون ملک و بیرون ممالک سے بڑی تعداد میں معتکفین شہر اعتکاف میں پہنچ چکے ہیں
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا شہر اعتکاف کا تفصیلی وزٹ اور تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار

ہزاروں مرد و خواتین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں "شہر اعتکاف" جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں آج (جمعۃ المبارک) معتکف ہوں گے۔ یاد رہے کہ شہر اعتکاف میں خواتین کے لیے الگ اعتکاف گاہ ہے۔ حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کی سب سے بڑی اجتماعی اعتکاف گاہ ’’شہر اعتکاف‘‘ میں معتکفین کے لیے وسیع انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شہر اعتکاف کا تفصیلی وزٹ کیا اور تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی انتظامی کمیٹی کو کچھ معاملات پر مزید ہدایات دیں۔ شہر اعتکاف میں معتکفین کی سحری و افطاری کی تیاری کے لیے کو کنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ برطانیہ، فرانس، ناروے، ڈنمارک، سپین، بیلجیئم، نارتھ امریکہ، انڈیا اور خلیج کے ممالک سے بھی بڑی تعداد میں معتکفین شہر اعتکاف پہنچ چکے ہیں۔ آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری معتکفین سے پہلا خطاب کریں گے جبکہ اعتکاف کے دوران روزانہ صبح 10بجے خطاب کیا کریں گے۔ ان کے خطابات جدید LCD سکرینوں کے ذریعے خواتین کی اعتکاف گاہ میں براہ راست دیکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ’’شہر اعتکاف‘‘ میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ جس میں پولیس اور دیگر حکومتی اداروں کی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہو گی۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سینکڑوں نوجوان سیکیورٹی و دیگر امور میں خدمات انجام دیں گے۔ سیکرٹر ی اعتکاف کمیٹی جواد حامد نے کہا کہ اعتکاف گاہ کو مختلف بلاکس میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور سحری و افطاری کی بر وقت تقسیم کیلئے حسب سابق مربوط نظام وضع کیا گیا ہے تاکہ معتکفین کو اس حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top