جس کے دل میں حضرت علی علیہ السلام اور اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کے بارے بغض ہو وہ منافق ہے : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

شیعہ سنی اختلافات خارجیت کے پیدا کردہ ہیں اس فساد کو ختم کرنا ہوگا
تحریک منہاج القرآن محبت اہل بیت اور صحابہ کو ملا رہی ہے
شہر اعتکاف میں یوم علی علیہ السلام کے موقع پر شان علی علیہ السلام کے موضوع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کینیڈا سے براہ راست خطاب

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہر اعتکاف میں یوم علی علیہ السلام کے موقع پر شان علی علیہ السلام کے موضوع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کینیڈا سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہزاروں معتکفین کے اجتماع سے یوم شہادت علی علیہ السلام کی مناسبت سے شان علی علیہ السلام کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مومن وہی ہے جس کے دل میں مولا علی علیہ السلام کی محبت کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہو اور جس کے دل میں حضرت علی علیہ السلام اور اہل بیت کے بارے بغض ہو وہ منافق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ، سنی اختلافات خارجیت کے پیدا کردہ ہیں اور خارجیت کا یہ فتنہ بنوامیہ کے دور سے شروع ہوا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ آج ہمیں اہل بیت کی محبت کا دم بھرنے والے طبقے کو مخصوص گروہ قرار دینے جیسے شبہات کا ازالہ کرنا ہوگا اور شیعہ سنی جھگڑے اور فساد کو ختم کرکے اکھٹے ہونا ہوگا۔ کیونکہ اہل بیت سے والہانہ محبت مسلمانوں کے ایمان کی اساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض نادان حضرت علی علیہ السلام کے مولا ہونے پر معترض ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غدیر خم کے مقام پر حضرت علی علیہ السلام کو مولا کا لقب دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سنی ہوں اور امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کا پیروکار ہوں لیکن اہل بیت کا ادنی سا خادم بھی ہوں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اہل بیت اور صحابہ کی محبت کو ملا رہی ہے اور امت میں خارجی فتنہ کے خلاف شعور بیدار کرکے قیام امن کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشرب جوڑنا ہے توڑنا نہیں اور بہت جلد وہ وقت آجائے گا جب امت دوبارہ متحد ہوجائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top