منہاج القرآن لوگرونیو میں علامہ اقبال اعظم کا آغوش کے موضوع پر افطار پارٹی سے خطاب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین بارسلونا سے سپین کے شمال میں واقع شہر لوگرنیو کے دورہ پر تشریف لے گئے۔ آپ کا یہ دورہ مورخہ 9 ستمبر بروز اتوار کو ہوا۔ اس دورہ میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے ممبر خرم شبیر بھی آپ کے ہمراہ تھے۔ لوگرونیو پہنچنے پر امیر تحریک علامہ صفدر مجید قادری اور منہاج القرآن کی مقامی تنظیم کے عہدیداران کی طرف سے آپ کا شاندار استقبال کیا گیا۔

معزز مہمانوں کے اعزاز میں منہاج اسلامک سنٹر لوگرونیو میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے کارکنان اور مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد شرکاء کو پروجیکٹر کے ذریعے لاہور میں زیر تعمیر 500 یتیم بچوں کی مکمل کفالت کے منصوبہ آغوش کی ویڈیو ڈاکومنٹری دکھائی گئی جس کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم نے آغوش بارے دیگر تفصیلات سے حاضرین کو آگاہ کیا اور ماہ رمضان میں اس منصوبہ کی تکمیل کے لیے بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ منہاج القرآن لوگرونیو کے عہدیداران اور مقامی افراد نے آغوش منصوبہ کی تعمیر و تکمیل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی اور مختلف رقوم و حصہ جات کے اعلانات بھی کیے۔

افطار پارٹی کے شرکاء نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اس منصوبہ کو سراہتے ہوئے بتایا کہ لوگرونیو میں پہلی دفعہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کسی منصوبہ کو اتنی تفصیلات کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top