منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو، اٹلی کے زیراہتمام نماز عید الفطر کا اجتماع

مورخہ 20 ستمبر 2009ء بروز اتوار عرب ممالک سمیت یورپین ممالک میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو، اٹلی کی جانب سے عید الفطر کا اجتماع آریزو کے عالی شان ہوٹل آترسکو کے خوبصورت ہال میں منعقد ہوا۔ نماز عید الفطر کے اس اجتماع میں خصوصی خطاب قاری ممتاز قادری نے کیا۔ عید کے اس اجتماع میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد کے علاوہ مقامی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔ جن میں ساجد محمود صدر پاکستان فیڈریشن، شوکت اقبال، علی برکاتی، احمد یار تارڑ، صدر منہاج القرآن آریزو، راجہ واجد، فاروق بھٹی، نذیر احمد، نواز، منیر احمد، اقبال اکبر چیمہ اور منشاد احمد گوندل قابل ذکر ہیں۔ اس مذہبی فریضہ کی ادائیگی کیلئے خواتین کے لئے علیحدہ خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

رپورٹ: شکیل احمد (اٹلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top