منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام عید ملن پارٹی

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ سید محمود شاہ، سید نعیم شاہ، علامہ حافظ نور علی سیالوی، علامہ حافظ اکسیر، علامہ حافظ محمد طاہر، علامہ محمد اویس اقبال قادری، علامہ نفیس احمد، علامہ عبدالستار سراج، علامہ حافظ قاری ظہیر احمد قادری نقشبندی، علامہ قاری امجد علی قادری، زاہد محمود کیانی، نثار احمد بٹ، محمد فرید حیدرا آبادی، علامہ محمد نصیر احمد نوری، عاطف رؤوف، ذوالقرنین حسین، بلال اوپل اور راقم نے شرکت کی۔

منہاج القرآن ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج نے علمائے کرام کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل عالمی سطح پر مذہبی، اخلاقی، روحانی، بھائی چارے اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے شب وروز مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کو سعادت حاصل ہے کہ اس نے نوجوان نسل کے تقاضوں کو پورا کیا، وہ نوجوان نسل جو دین سے دور ہو گئی تھی واپس پلٹ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے اسلام کی سائنسی بنیادوں پر تشریح کی اور روحانی تشریح کی۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص دل کے راستے سے دین کو سمجھنا چاہتا تھا اس کے لیے دل کے دروازے کھول دیئے۔ جو عقلی طور پر دین سمجھنا چاہتا تھا اس کو عقلی دلائل دے دیے اور جو روحانی طور پر سمجھنا چاہتا تھا اسے روحانی طور پر سمجھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج علماء پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ زاوال پذیر اسلامی قدروں کی بحالی کے لیے منظم ہو کر انسانیت کو گمراہی کے گرداب سے نکالیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top