منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام پیرس میں نماز عید کا اجتماع

مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس میں عید الفطر کے پر مسرت موقع پر نماز عید کے لئے چار 4 جماعتوں کا انتظام کیا گیا تھا، اس مرتبہ عید کے اجتماع میں یہ بات دیکھنے میں آئی کہ پاکستانیوں کی ایک ریکارڈ تعداد نے شرکت کی اور ہزاروں کی تعداد میں سفیر یورپ و نائب امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل حافظ نذیر احمد قادری کی امامت میں نماز ادا کرنے صبح سے ہی منہاج القرآن کے مرکز میں جمع ہونے شروع ہو گئے تھے، دوسری جانب مرکز کے باہر کے مناظر قابل دید تھے۔

صوفی محمد نیاز اپنی ٹیم کے ساتھ گاڑیوں کی پارکنگ، عامر نعیم اور عدنان وحید کتب اور سی ڈیز کے سٹال، عامر جواد بٹ ناظم مالیات اپنی ٹیم کے ساتھ مٹھائی کے سٹال میں مصروف نظر آئے اور عبدالجبار بٹ صدر منہاج القرآن فرانس، طارق محمود چودھری صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس، چودھری محمد سعید صدر مجلس شوریٰ، فیصل علی قادری ناظم، محمد سہیل بٹ جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک عید پڑھنے آنے والے بھائیوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے سارا وقت موجود رہے۔ بلاشبہ عید کا یہ اجتماع فرانس میں پاکستانیوں کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔

رپورٹ: رانا فیصل علی قادری (ناظم فرانس)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top