ٹوکیو میں سفیر پاکستان سے جاپان کے عہدیداران کی ملاقات

جاپان میں وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر جناب نور محمد جادمانی کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان ٹوکیو میں مورخہ 20 ستمبر بروز اتوار کو پاکستان کمیونٹی کے لئے ’’عید ملن پارٹی‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ منہاج القرآن جاپان کی جانب سے برطانیہ میں تعینات سکالر علامہ محمد اظہر سعید، ناظم MPIC جاپان محمد انعام الحق اور دیگر احباب نے شرکت کی۔

سفیر پاکستان نے منہاج القرآن کے وفد کا استقبال کیا اور اس موقع پر انہوں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو دین متین کی خدمت کیلئے دنیا بھر میں کی جانے والے انتھک خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر کیلئے دعا بھی کی۔

رپورٹ : محمد انعام الحق (ناظم MPIC جاپان)
مرتب : میاں اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top