منہاج القرآن جاپان کے زیراہتمام عید الفطر کا عظیم الشان اجتماع

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان باندوسٹی میں عید الفطر کا عظیم الشان اجتماع مورخہ 20 ستمبر 2009ء بروز اتوار کو ہوا۔ جاپان میں چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے اس عید الفطر کے اجتماع میں شرکت کی۔ عید الفطر کی نماز صبح نو بجے ادا کی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل انگلینڈ کے نوجوان سکالر علامہ محمد اظہر سعید جو کہ رمضان المبارک کیلئے خصوصی طور پر جاپان تشریف لائے تھے، انہوں نے عید کے اس عظیم الشاں اجتماع سے رمضان المبارک، عید الفطر اور عالم اسلام کے موجودہ حالات اور پاکستان کی صورت حال پر خصوصی خطاب کیا۔ آخر میں وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی اور عالم اسلام کیلئے امن و سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔ نماز عید کے بعد مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی جانب سے تمام نمازیوں کو پرتکلف کھانا بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر لوگوں نے نماز عید الفطر کی ادائیگی کیلئے شاندار انتظامات کرنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے عہدیداران اور انتظامیہ کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی پورے رمضان المبارک میں یہاں سحری و افطاری، نماز تراویح اور صلوٰۃ تسبیح کی ادائیگی کے لئے عظیم الشاں انتظامات کئے گئے تھے۔

رپورٹ: محمد انعام الحق (ناظم MPIC جاپان)
مرتب: میاں اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top