رانا فاروق عالم کا مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا دورہ

مورخہ: 10 اگست 2009ء

گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے ناظم مالیات رانا فاروق عالم پاکستان کے دورہ پر تشریف لائے۔ انہوں نے اپنے قیام کے دوران مرکز ی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور کا وزٹ کیا۔ مرکز پہنچنے پر نظامت امورخارجہ کے سٹاف ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں رانا فاروق عالم نے ناظم امورخارجہ جی ایم ملک سے برطانیہ میں منہاج القرآن کے تنظیمی امور کے متعلق تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد معزز مہمان کو مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات جس میں سیل سنٹر، پرنٹنگ پریس، کالج آف شریعہ، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، گوشہ درود، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور مرکزی دفاتر شامل ہیں، کا وزٹ کرایا گیا۔

رانا فاروق عالم نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران منہاج القرآن اسلامک سنٹر گجرات کا بھی وزٹ کیا اور گجرات تنظیم کے عہدیداران سے ملاقات بھی کی۔ تنظیم نے انہیں گجرات میں جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

رپورٹ: میاں محمد اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top