تحريک منہاج القرآن ڈسکہ کے زيراہتمام رمضان پيکج کي تقسيم

تحريک منہاج القرآن ڈسکہ کے زيراہتمام سالانہ رمضان پیکج کی تقسیم کا اہتمام کيا گيا۔ اس سلسلہ ميں تحريک کے تحصیلی دفتر ڈسکہ ميں پروقار تقريب منعقد کي گئي۔ جس ميں ناروے سے عبدالرحمٰن بھٹی، منہاج القرآن انٹرنيشنل ناروے کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور، تحريک منہاج القرآن ڈسکہ کے تحصيلی صدر اسلم قادری، تحصیل ناظم صفدر علی بٹ اور ديگر معزز شخصيات بھي مہمانوں ميں شامل تھيں۔ ان تمام معزز شخصيات نے رمضان پيکج کے ليے خصوصي تعاون کيا تھا اور منہاج القرآن ڈسکہ نے ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان پيکج مستحقين تک پہنچایا۔

تقريب ميں روزنامہ ایکسپریس کے نمائندہ خصوصی عبدالصبور خان نے اظہار خيال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن تحصيل ڈسکہ ميں فلاحي کاموں ميں پيش پيش ہے۔ منہاج القرآن ويلفئير فاؤنڈيشن کے توسط سے علاقے ميں مستحقين اور عوام کي فلاح و بہبود کا کام جاري ہے۔ روزنامہ جناح کے توحید اقبال بٹ نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کي طرف سے ايسے فلاحي منصوبے قابل تحسين ہيں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو معاشرے کے مستحق لوگوں تک ان کا حق پہنچانا ہوگا۔

حاجی سلیم سلہری نے کہا کہ عوامي فلاح کے مشن کو ذاتي سطح پر شروع کر کے اسے گلی گلی کوچہ کوچہ پہنچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ڈسکہ ايسے فلاحي کاموں کي وجہ سے معاشرے ميں اپنا ممتاز مقام بنا رہي ہے۔

تقريب کے آخر ميں تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر اسلم قادری نے کہا کہ تحریک ایک پرامن کاررواں ہے۔ جو معاشرے ميں ديني اقدار کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عوامي شعور کي بيداري اور فلاح کا کام سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کام اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے جاري ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے منہاج ویلفیر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ٹینٹ سروس کا بھي اہتمام کیا ہے جس میں غریبوں کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فری ڈسپنسری اور فری ایمبولینس کي سروس بھي جاري ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک نوجوان نسل نو کی تربیت اور اصلاح احوال امت میں مصروف عمل ہے۔ تقريب کے اختتام پر حاجی سلیم اور افضال احمد چیمہ نے خصوصی دعا کروائی۔ تقريب ميں مستحقين ميں رمضان پيکج بھي تقسيم کيا گيا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top