تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کی نارووال اسلامک سنٹر پر حملے کی شدید مذمت

تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر نارووال پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کا مذمتی اجلاس صدر محمد اسلم قادری کی صدارت میں ہوا۔ اس اجلاس میں حاجی سلیم سلہری، میاں ناصر ایڈووکیٹ، حاجی نواز چیمہ بھی شامل تھے۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے متفقہ طور پر منہاج اسلامک سنٹر پر شر پسندوں کی طرف سے گزشتہ دنوں کیے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس حملے میں شر پسند اور شدت پسند عناصر نے بلاوجہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر آ کر وہاں عملے کو زدو کوب کیا اور غنڈہ گردی کی تھی۔ شرکاء اجلاس نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو اس غنڈہ گردی کا فوری نوٹس لے کر اس میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنا چاہیے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر مذمتی قرار داد پیش کی گئی۔

اجلاس میں محمد اسلم قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں منہاج القرآن ایک پرامن تحریک ہے۔ شیخ الاسلام اپنے اس پرامن نیٹ ورک کی وجہ سے ساری دنیا میں سفیر امن کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ اس واقعہ کے حوالے پر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے ناظم صفدر علی بٹ نے کہا کہ جو لوگ اس مذموم کارروائی میں ملوث ہیں وہ پورے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ لہذا اگر اس غنڈہ گردی کو ختم نہ کیا گیا تو اس کے خلاف پورے پنجاب میں احتجاج ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس واقعہ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

منہاج القرآن ڈسکہ کے تحصیل ناظم خواجہ وسیم اور منہاج القرآن علماء کونسل کے نائب صدر یاسین قادری نے کہا کہ ایسے ملک دشمن عناصر اور تعلیم دشمن عناصر کو جلد از جلد سزا دی جائے۔ اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top