ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کا مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ

ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد رمضان قادری گذشتہ دنوں یونان سے وطن عزیز پاکستان پہنچے۔ آپ نے مورخہ 2 اکتوبر 2009ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ اس وزٹ کے دوران محمد رمضان قادری نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، ناظم امورخارجہ و پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں آپ نے یونان کی تنظیمی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور آئندہ کی پلاننگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور ناظم امورخارجہ جی ایم ملک نے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی تنظیمی کارکردگی اور مشن کے فروغ کے لئے خدمات کو سراہا اور نئی انتظامیہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد رمضان قادری نے دیگر مرکزی شعبہ جات (گوشہ درود، سیل سنٹر، پرنٹنگ پریس، کالج آف شریعہ، منہاج ماڈل سکول اور فریدملت ریسرچ انسٹیٹویٹ) کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top