صدر میڈیا کوآرڈینیشن بیورو، یورپ راؤ خلیل احمد کی ناظم اعلیٰ سے ملاقات

صدر میڈیا کوآرڈینیشن بیورو منہاج القرآن یورپ راؤ خلیل احمد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل شارجہ کے ممبر فہیم احمد نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات مرکزی سیکرٹریٹ میں ناظم اعلیٰ کے دفتر میں ہوئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر امورخارجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل؛ جی ایم ملک بھی موجود تھے۔ ملاقات میں راؤ خلیل احمد نے منہاج القرآن یورپین کونسل کی کارکردگی پر ناظم اعلیٰ کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ یورپ بھر میں یورپین کونسل تحریک منہاج القرآن کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ منہاج القرآن یورپین کونسل کا یہ عزم ہے کہ وہ یورپ کے ان علاقوں میں بھی اسلام کے فروغ و اشاعت کے لیے کام بڑھائے گی جہاں ابھی تک منہاج القرآن کا پیغام امن و محبت نہیں پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن یورپین کونسل یورپ بھر میں سالانہ بڑے بڑے پروگرامز منعقد کرنے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے جس سے دوسرے مذاہب کے لوگوں اور خاص کر پورپین سوسائٹیز کو اسلام کا پیغام امن سمجھنے میں مدد ملے گی۔

ملاقات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل شارجہ کے ممبر فہیم احمد نے بھی شارجہ اور دیگر عرب ریاستوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے دونوں رہنماؤں کو بیرون ملک تحریک کے فروغ و اشاعت کے لیے مرکزی سطح سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس ملاقات کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔ دریں اثناء معزز مہمانوں نے تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا اور گوشہ درود میں بھی حاضری دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top