امیر منہاج القرآن یورپین کونسل کا دورہ ساؤتھ اٹلی

گذشتہ دنوں منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میرقادری نے ساؤتھ اٹلی کا تنظیمی ودعوتی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے لئے جاری پروجیکٹ آغوش کے متعلق رفقاء و اراکین کو بریفنگ دینا تھا۔ امیر یورپین کونسل نے اس دورہ کے دوران کارپی، چنیتو، بلونیا، آریزو، میچراتا، ویچنزا اور بلونیا کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام ذیلی تنظیموں کے علاوہ بزنس مین کمیونٹی، سیاسی وسماجی شخصیات اور مختلف اسلامک سنٹر میں جا کر آغوش کے متعلق لوگوں کو بریفنگ دی۔ اس دورے کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے عہدیداران محمد علی بھاگت (صدر مجلس شوری)، حافظ عبدالمناف (صدر)، ظہیر انجم (ناظم)، سمیع اللہ وڑائچ (ناظم MPIC)، الطاف چیمہ، نائب ناظم نشرواشاعت شکیل احمد اور مختار قادری نے تمام شہروں کے وزٹ کیلئے خصوصی کاوشیں کیں۔

علامہ حسن میر قادری کی انتھک محنت اور بھرپور کوشش کے ساتھ ساتھ اُن کے تربیتی پروگرامز کیوجہ سے اٹلی نے آغوش کے ٹارگٹ کو نہ صرف مکمل کیا ہے بلکہ ڈبل کردیا ہے۔ اس کامیابی کا سہرا منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے جملہ عہدیداران اور کارکنان کو جاتا ہے۔ اس سے قبل امیر یورپین کونسل کے دورہ اٹلی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اٹلی کی ایگزیکٹیو کونسل کا کارپی شہر میں اجلاس ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے عہدیداران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس اجلاس میں دورے کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

رپورٹ: شکیل احمد (نائب ناظم نشرواشاعت، اٹلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top