اقوام متحدہ کے دفتر میں بم دھماکہ، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر میں بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام انتہاء پسندی اور ہر سطح کی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہے۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top