منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکزی قائدین کی پی پی پی کی عید ملن پارٹی میں شرکت

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ناظمMinhaj Peace & Integration Council محمد انعام الحق اور محمد صالح افغانی سمیت دیگر مرکزی عہدیداروں نے پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کی جانب سے منعقدہ عید ملن پارٹی میں خصوصی طورپرشرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے وفد کو عید ملن پارٹی میں شرکت کی خصوصی دعوت دی تھی۔ اس عید ملن پارٹی میں دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی شریک تھے۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ناظم MPIC محمد انعام الحق اور محمد صالح افغانی نے دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں نے اسلام کی خدمت کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انتھک کاؤشوں اور فقید المثال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ عید ملن پارٹی میں ناظم MPIC جاپان محمد انعام الحق اور صالح افغانی نے پیپلز پارٹی جاپان کے صدر نعیم الغنی آرائیں اور پاکستان مسلم لیگ اووسیز کے صدرشیخ قیصر محمود کو درود پاک کا فریم پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top