منہاج القرآن سپین کی طرف سے افطار پارٹی - مقامی تنظیمات اور سرکاری عہدیداران کی شرکت
16 ستمبر 2009 بروز بدھ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے بارسلونا کے مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش پر مقامی پاکستانی و ہسپانوی تنظیمات اور حکومتی عہدیداران کے اعزاز میں ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
افطار پارٹی میں شرکت کرنے والوں میں Montserrat Coll (ڈی جی، مذھبی امورحکومت کتالونیا)، Agusti Iglesias(سیکریٹری DG مذھبی امور)، Oriol Amoros (سیکریٹری امیگریشن حکومت کتالونیا)، سید شکیل شاہ (ویلفیئر کونصلر پاکستان کونصلیٹ بارسلونا)، Jose Maria Sala(ناظم تنظیمات سوشلسٹ پارٹی)، محمد شعیب (مسلمان ممبر کتالان پارلیمنٹ اور ممبر (PSC)، Ignasi Cardeluz(سیکریٹری امیگریشن بلدیہ بارسلونا)، Merce Homs(ممبرCiU، کتالان اپوزیشن پارٹی)، شیخ حسن (امام، مسجد طارق بن زیاد)، Jordi Lopez (سابق DG مذہبی امور)، Miquel (انچارج تعلقات عامہ کتالان پولیس)، Alberto Bargados (پروفیسر بارسلونا یونیورسٹی)، Josep (نمائندہ بلدیہ بادالونا)، Ana Royo اور Wiki (نمائندگان مقامی چرچ)، محمد ابراہیم اعوان (پاکستانی کونصلیٹ)، Nuria (سیکریٹر ی جنرل Fundacio Tot Raval)، عبد الغفار (پاکستان کونصلیٹ)، راجہ شعیب ستی (صدر پاکستان فیڈریشن)، خالد شہباز چوہان (ترجمان پاکستان فیڈریشن)، حافظ عبد الرزاق صادق (پاکستان پریس کلب)، شفقت علی رضاء (چیف ایڈیٹر پاک نیوز)، جاوید مغل (پاکستان پریس کلب)، شوکت اسلام چوہان (پاکستان پریس کلب)، راجہ طاہر عاشق (انچارج کشمیر امور پاکستان فیڈریشن)، شاہد رسول وڑائچ (پاکستان تحریک انصاف)، پرویز اختر جانی، سید ظفر علی شاہ، ارشد نذیر ساحل، راجہ محمد نعیم ، حاجی نوید وڑائچ اور دیگر تنظیموں کے نمائندگان شامل تھے۔
میزبان تنظیم منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی افطار پارٹی میں شرکت کی ان میں سرپرست محمد نوازکیانی، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، الحاج قاری عبد الرحمان، محمد اعظم چٹھہ، علامہ عرفان رضاء ، ناظم دعوت یوتھ لیگ محمدآصف قادری اور لائبریرین یوتھ لیگ بلال یوسف مصطفوی شامل تھے۔
محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل ) نے افطار پارٹی کی تقریب میں سب کو خوش آمدید کہا جبکہ دیگر شرکاء نے اتنی شاندار تقریب کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کوخصوصی مبارک باد دی۔ مونسرات کول، سید شکیل شاہ، جوردی لوپیث، خوسے ماریا سالا اور محمد شعیب نے افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد باہمی تعلقات کے فروغ دینے کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے ہمیں ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے ۔
رپورٹ: نوید احمد اندلسی(سیکرٹری MCB یورپ)
تبصرہ