مرکزی ناظم امور خارجہ جی ایم ملک کا دورہ برطانیہ

گذشتہ ماہ مرکزی ناظم امور خارجہ و پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک برطانیہ کے دورے پر تشریف لے گئے۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریڈ فورڈ کا دورہ بھی کیا۔ بریڈ فورڈ پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ کے عہدیداران (سینئر سکالر علامہ محمد افضل سعیدی، حافظ عبدالسعید، رضوان رحمان، حاجی محمد صدیق، قاضی فیض الاسلام ) نے جی ایم ملک کا استقبال کیا۔ انہوں نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریڈ فورڈ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ محترم جی ایم ملک نے منہاج القرآن بریڈ فورڈ کے ایگزیکٹیو ممبران سے بھی تفصیلی ملاقات کی اور بریڈفورڈ تنظیم کی کارکردگی کے متعلق رپورٹ پیش کی گئی جی ایم ملک صاحب نے بریڈ فورڈ تنظیم کو مشن کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دینے پر مبارکباد پیش کی اور ملاقات کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top