منہاج القرآن انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیشن بیورو، یورپ کے سرپرست شکیل چغتائی کے خالو شکاگو میں انتقال کر گئے۔

گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے سرپرست، سینئر صحافی اور کالم نگار محمد شکیل چغتائی کے خالو جو کہ اپنی فیملی کے ساتھ شکاگو میں قیام پذیر تھے، اچانک انتقال کر گئے۔ انکی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک اور مرکزی قائدین سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے عہدیداران اور برلن کی انتظامیہ اور احباب نے شکیل چغتائی سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی وفات پرگہرے افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلندئی درجات کی دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top