منہاج يونيورسٹي کے طالبعلم محمد نواز شريف نے دنیا ٹي وي کا کوئز مقابلہ جيت ليا

منہاج يونيورسٹي، لاہور کے کالج آف شريعہ اينڈ اسلامک سائنسز ميں فائنل ايئر کے طالب علم محمد نواز شريف نے دنيا ٹي وي ميں چيمپئنز ٹرافي 2009ء کے خصوصي سپورٹس پروگرام "ايک کپ اور ہو جائے" ميں کوئز مقابلہ جيت ليا ہے۔ 29 ستمبر 2009ء کو کوئز مقابلہ جيتنے پر انہيں قومي ٹيم کے عالمي شہرت يافتہ فاسٹ باؤلر شعيب اختر نے انعام ديا۔ دنيا ٹي وي کے اس پروگرام کے ميزبان معروف سپورٹس اينکر اشعر زيدي ہيں۔ جنہوں نے نواز شريف کو سٹوڈيو ميں بلا کر شعيب اختر کے ہاتھ سے ان کا دستخط شدہ کرکٹ بيٹ ديا۔ اس موقع پر لائيو نشريات ميں شعيب اختر کے ساتھ نواز شريف نے بھي اظہار خيال کيا۔ نواز شريف نے کہا کہ انہيں يہ کوئز مقابلہ جيتنے پر بہت خوشي ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئز مقابلہ جيتنے کے ساتھ شعيب اختر سے انعام وصول کرنے سے خوشياں دوبالا ہوگئي ہيں۔ اس موقع پر اشعر زيدي اور شعيب اختر نے نواز شريف کو انعام جيتنے پر مبارکباد پيش کي۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top