تحريک منہاج القرآن کا 28 واں يوم تاسيس

تحريک منہاج القرآن کا 28 واں یوم تاسیس مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں 17 اکتوبر 2009ء کو منایا گیا۔ يوم تاسیس کي تقريب میں مرکزی قائدین، وابستگان اور رفقاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم پڑھي گئي۔ ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ فرحت حسين شاہ نے خطبہ استقباليہ پيش کيا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کے ليے خوشي کے ساتھ ساتھ فکر کي گھڑي بھي ہے کہ آج تحريک منہاج القرآن اپني زندگي کے 28 قيمتي سال پورے کر چکي ہے۔ اور يہ تقريب ہم سب کے لئے تجديد عہد کا نام ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کینیڈا سے خصوصي ٹیلی فونک خطاب کيا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اسلام کے خلاف منظم سازشوں کا جال بنا جا چکا ہے۔ ايسے حالات ميں آج ہمیں زیادہ سے زیادہ محنت اور مشقت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی تاریخ شاہد ہے کہ ہم نے ہمیشہ نا انصافی، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف علم بلند کیا ہے۔ میں تمام کارکنان اور قائدین تحریک کو نصیحت کرتا ہوں کہ ہمیشہ اسلام اور پاکستان کی سلامتی کے لیے اپنا مال، جان اور عزت کو قربان کرنے کے لیے تیار رہيں۔

شيخ الاسلام نے کہا پاکستان کی سلامتی، بقاء اور ترقی کے لیے پاکستانیوں کو متحد ہونا ہو گا۔ یہ اس طرح ہو سکتا ہے کہ ہم اپنے مفادات پر ملک کے مفادات کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اور سیاسی قائدین متحد ہو کر ملک کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں مگر اس کے لیے خود اعتمادی، اخلاص اور وطن سے بے لوث محبت کی ضرورت ہے۔

ناظم اعليٰ ڈاکٹر رحيق احمد عباسي نے کہا کہ منہاج القرآن فروغ امن و محبت اور علم کي عالمگير تحريک ہے۔ جس کي فلاحي و رفاہي سرگرمياں بھي جاري ہيں۔ الحمدللہ شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کي سربراہي ميں منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان آگے بڑھ رہے ہيں۔ اس موقع پر تمام قائدین و کارکنان کو اپنے جذبوں اور تحريک کے ساتھ تعلق وفا کي تجديد کرنا ہوگي۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردي اور ملک ميں افراتفري کے اس دور ميں تحريک منہاج القرآن اور اس کے رفقاء و کارکنان کا کردار بہت اہم ہے، اس ليے ہمیں اپنے طرز عمل سے ملکي ترقي ميں اپنا مثالی کردار ادا کرنا چاہئے۔

يوم تاسيس کی تقریب کے شرکاء سے حاجی منظور حسین قادری، شوکت علی قادری، ظریف احمد، سرفراز احمد خان، محمد یوسف منہاجین اور ديگر مقررین نے بھي اظہار خيال کيا۔

پروگرام کا اختتام پر مرکزی قائدین نے کیک کاٹا اور کارکنان کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top