سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کا منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کا دورہ

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کا دورہ کیا۔ میلان پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی طرف سے آپ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس دورے کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی تنظیمات اور مرکزی ایگزیکٹیو باڈی نے شیخ زاہد فیاض سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اٹلی کی تنظیمات آریزو، بلونیا، چینٹو، بلزانو، کارپی، بریشیا اور میلان سٹی میلان دیزیو کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ تمام عہدیداران نے معزز مہمان سے ملاقات کی اور انہیں اٹلی آمد پر خوش آمدید کیا۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوت حافظ اقدس چیمہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد خالد نے حاصل کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض علامہ غلام مصطفیٰ مشہدی نے سرانجام دیئے۔

منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی کے ناظم ظہیر انجم نے شیخ زاہد فیاض کے علاوہ حاجی محمد اسلم سابقہ صدر عوامی تحریک فرانس، نذیر سیال سینئر صدر فرانس اور شیخ محمد ارشد ناظم مالیات فرانس کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے خطبہ استقبالیہ بھی پیش کیا اور مختلف شعبہ جات کا تعارف کرانے کے علاوہ شعبہ جات کی کارگردگی کا جائزہ بھی پیش کیا۔ اس کے بعد علامہ حسن میر قادری نے آغوش کے حوالے سے تفصیل سے بیان کیا اور تمام تنظیمات کو آغوش کے ٹارگٹ کو ڈبل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

منہاج القرآن نارتھ اٹلی کے صدر محمد اشرف نے بھی مرکزی قیادت کو خوش آمدید کہا اور ساؤتھ اٹلی کی نو منتخب ایگزیکٹو کو مبارکباد پیش کی۔ شیخ زاہد فیاض نے اٹلی کی مرکزی ایگزیکٹو منہاج القرآن کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے اعتکاف فنڈ اور آغوش کے حوالے سے کارگردگی کو مثالی قرار دیا۔ شیخ زاہد فیاض نے نارتھ اٹلی منہاج القرآن کی جولائی میں تربیتی کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اس کی انتظامیہ کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔

سینئر نائب ناظم اعلیٰ نے ملاقات میں مختلف امور پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ اٹلی میں تنظیمی و تحریکی کے حوالے سے گفتگو کی اور اپنے عہدیداران کو مفید مشوروں سے بھی نوازا۔ اس ملاقات کے اختتام پر نماز عصر ادا کی گئی۔ جس کے بعد امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ اس پروگرام کے اختتام پر شرکاء کو پرتکلف ضیافت بھی دی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top