مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کا اٹلی میں پرتپاک استقبال

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تنظیمی دورے پر اٹلی پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے میں آپ کے ہمراہ سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک فرانس حاجی محمد اسلم اور شیخ محمد ارشد ناظم مالیات فرانس بھی شریک ہیں۔ کارپی، اٹلی آمد پر آپ کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر مرکزی صدر حافظ عبدالمناف، ناظم ظہیر انجم، الطاف چیمہ، افضال سیال، قاری غلام رسول، سمیع اللہ وڑائچ، حاجی محمد عمران، محمد اظہر، انور وڑائچ، شکیل احمد، اشرف بٹ، صوفی محمد اشرف، سرفراز احمد، حاجی محمد خالد، یونس بٹ، آزاد بٹ، صوفی افضل اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔

رپورٹ: شکیل احمد (ناظم نشرواشاعت اٹلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top