منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے اعلیٰ سطحی وفدکا مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ ابو آدم احمد الشیرازی، سیکرٹری ممبرشپ فرحان الصبح، سینئر رکن محمد اقبال (نیلسن) نے مورخہ 21 اکتوبر بروز بدھ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور وزٹ کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے تو ان کا نظامت امور خارجہ کے سٹاف ممبران نے پرتپاک استقبال کیا۔ فرحان الصبح کے ساتھ 30 رکنی وفد بھی شامل تھا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ ابو آدم احمد الشیرازی، سیکرٹری ممبرشپ فرحان الصبح اور محمد اقبال نے اس وزٹ کے دوران ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ دعوت رانا محمد ادریس، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، کوآرڈینیٹر امورخارجہ داؤد حسین مشہدی، سٹاف ممبران نظامت امورخارجہ اور دیگر مرکزی قائدین سے خصوصی ملاقات کی۔ معزز مہمانوں نے مرکزی شعبہ جات گوشہ درود، آفس شیخ الاسلام، سیل سنٹر، دعوت و تربیت، یوتھ لیگ، پرنٹنگ پریس، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، کالج آف شریعہ، پروڈکشن و دیگر کا بھی تفصیلی وزٹ کیا اور مرکزی احباب کی مشن کے لئے کاوشوں کو خوب سراہا۔

رپورٹ: میاں محمد اشتیاق (سیکرٹری فارن افیئرز)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top