دو روزہ تنظیمی و تربیتی ورکرز کنونشن

منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت مورخہ 14 ,15 اکتوبر 2009ء دو روزہ تنظیمی و تربیتی دورہ کیا گیا۔ اس دوران ڈسکہ، سیالکوٹ، اور سنمبڑیال کا دورہ کیا گیا۔ جس میں مرکز کی جانب سے فاطمہ مشہدی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ، ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ ویمن لیگ، اور انیلہ الیاس ڈوگر مرکزی ناظمہ تربیت نے شرکت کی۔

ڈسکہ اور سیالکوٹ میں عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحصیلی سطح اور Ucs سے ذمہ داران، کارکنان اور وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ محترمہ فاطمہ مشہدی نے تحریک کے مقاصد، قائد کی مجددانہ خدمات اور قائد اور کارکن کے رشتے کی اہمیت سے شرکاء کنونشن سے آگاہ کیا۔ محترمہ ساجدہ صادق نے ورکنگ پلان کی اہمیت اور مقاصد بیان کیے۔ نیز سال 10-2009 کی ترجیحات اور اہداف سے بھی ذمہ داران کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پلاننگ کی اہمیت اور تقاضوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر نے تربیت کی اہمیت و ضرورت کو شرکاء پر واضع کیا نیز تربیت کے پراجیکٹس، زاد سفر اور سی ڈی ایکسچینج کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ کنونشن کے اختتام پر ڈسکہ کی تنظیم نو بھی کی گئی۔

اسی طرح سمبڑیال میں بھی تنظیمی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران اور وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محترمہ فاطمہ مشہدی نے گفتگو کرتے ہوئے ویمن لیگ کی ورکنگ اور کارکن کی فضیلت بیان کی۔ محترمہ ساجدہ صادق نے ویمن لیگ کی ورکنگ، سٹرکچر اور اشاعت دین میں صحابیات کے کردار کے موضوع پر گفتگو کی۔ محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت دین کی توفیق فضل اللہ ہے اور اولیاء اللہ کی نسبت کے بغیر ایمان کی سلامتی ناممکن ہے انہی کی صحبت سے تزکیہ نفس ممکن ہے بعد ازاں سنمبڑیال میں تنظیم سازی کی گئی۔

رپورٹ : مریم حفیظ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top