ڈاکٹر اصغر جاوید الازہری کے ہاتھ پر مسیحی خاندان کا قبول اسلام

منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے لیکچرار اور صدر شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر حافظ محمد اصغر جاوید الازہری کے ہاتھ پر 23 اکتوبر 2009ء کو نماز جمعۃ المبارک کے بعد جامع مسجد جمال، محلہ اسلام نگر میں ایک مسیحی فیملی کے چھ افراد نے اسلام قبول کیا۔ خاندان کے سربراہ کا سابقہ نام سیمیوایل مسیح ولد عزیز مسیح ہے۔ اس موقع پر خاندان کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ ہم نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر بغیر کسی دباؤ کے اسلام قبول کیا ہے۔

اس موقع پر تائید کنندگان میں مہرقاسم علی سپرا ایڈووکیٹ، چوہدری خالد رفیق بھٹہ ایڈووکیٹ، محمد یونس اور عبدالرزاق کے علاوہ میڈیا اور علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سب نے خاندان کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد دی اور ان میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

قبول اسلام کے بعد خاندان کے درج ذیل اسلامی نام رکھے گئے۔

  • سربراہ محمد عبدالسلام
  • نسیم بی بی (زوجہ)
  • آمنہ بی بی(بیٹی)
  • محمد آصف (بیٹا)
  • محمد کاشف(بیٹا)
  • عاصمہ بی بی (بیٹی)

رپورٹ : محمد نواز شریف

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top