منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر اہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر اہتمام یکم نومبر 2009ء کو ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انقعاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مقبول رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت سنٹر کے امام حافظ محمد صدیق نے حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول بالترتیب راجہ منیر، محمد یٰسین، ملک اصغر، ارشد اویس نے پیش کیے۔ محمد گلزار اور خاور بشیر نے اپنے مخصوص انداز میں نقابت کے فرا ئض انجام دیتے ہو ئے اپنے پیغام میں کہا کہ آج امن اور سکون حاصل کرنے کیلئے ہمیں اپنا تعلق اولیاء اکرام سے مربوط کرنا ہو گا۔ اس پروگرام میں یوتھ لیگ کے جنرل سیکرٹری چن نصیب اور تمام یوتھ کے نوجوانوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ محفل کا اختتام دعا سے ہوا جس کے بعد تمام حاضرین میں لنگرگیارہویں شریف تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ : محمدیعقوب، سرمد جاوید (میلان۔ اٹلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top