تحریک منہاج القرآن لاہور اور ایم ایس ایم کے زیراہتمام پیغام اقبال کارواں فلوٹ آج صبح 9 بجے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے روانہ ہوگا

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے جنرل سیکرٹری عمران درویش کے مطابق مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام پیغام اقبال کارواں ’’فلوٹ‘‘ آج صبح 9 بجے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے روانہ ہوگا۔ جس کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ساجد گوندل، ایم ایس ایم لاہور کے صدر رمضان نیازی اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد احمد طاہر کریں گے۔ فلوٹ لاہور کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا سہ پہر 12:30 بجے پریس کلب پہنچے گا۔ جہاں قائدین تحریک منہاج القرآن کارکنان سے خطاب کریں گے۔ بعدازاں پیغام اقبال کارواں ’’فلوٹ‘‘ مزار اقبال پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے لیے جائے گا۔ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ پر فاتحہ خوانی کی تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمدعباسی اورسنیئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض خصوصی شرکت کریں گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top