پشاور میں چار سدہ کے فاروق اعظم چوک بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت : شیخ زاہد فیاض

چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے پشاور میں چار سدہ کے فاروق اعظم چوک میں بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی آگ کی لپیٹ میں پورا پاکستان خطرناک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم میں اضطراب کی کیفیت پیدا ہو رہی ہے۔ اس درد ناک واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج، حکومت، عوام، اپوزیشن اور موثر شخصیات کو قومی صورتحال کے پیش نظر اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کا مظاہرہ کر کے دہشت گردی کا قلع قمع کرنا چاہیے۔ انہوں نے شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top